دیہی نسل پرستی کے واقعات اور علاحدگی کے احساسات مزید بدتر ہو جاتے ہیں:
- آسانی سے قابل حصول معلومات کی کمی کی بنا پر ہونے والی مایوسی کی وجہ سے
- سیاہ فام اور اقلیتی نسلیاتی افراد اور معاشرے کے خاص طور پر پریشان کن مسائل سے نبٹنے کے لئے دستیاب مہارت کی کمی
نارتھ ویلس جیسے دیہی علاقے میں رہنے پر مدد کے دستیاب ذرائع کے متعلق معلومات حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے اور یہ جاننے میں وقت لگ سکتا ہے کہ یہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے۔ نارتھ ویلس کے سیاہ فام اور اقلیتی نسلیاتی افراد اور معاشرے کے لئے یہاں ایسا کوئی " قریبی مرکز" نہیں ہے، اور مقامی نسلیاتی اقلیت کے ویب کے وسائل کم ہیں۔ معلومات اور صلاح حاصل کرنا نہ صرف مشکل ہو سکتا ہے بلکہ اس کے لئے بہت زیادہ وقت کی ضرورت بھی ہو سکتی ہے۔
اس ویب سائٹ میں آپ صلاح، معلومات اور مدد کے ذرائع معلوم کر سکتے ہیں۔
اس حصہ کی صلاح اور معلومات کو 9 زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان تک داہنی طرف کے مینو کے ذریعہ پہنچا جا سکتا ہے۔ ہر زمرے کے متعلقہ سائٹوں کے لنک ہیں۔ مدد فراہم کرنے والی تنظیموں کے رابطے کی تفصیلات ممکن ہونے پر فراہم کی جاتی ہیں۔