North Wales Race Equality Network
مدد کے ذرائع – مہاجرت – طلبا
طلبا

یوکے میں کام کرنے کے ضوابط آپ کی مہاجرتی حیثیت کے مطابق مختلف ہوتے ہیں۔ مثلا، اگر آپ کے پاس مناسب ویزا نہیں ہو تو ہوسکتا ہے کہ آپ کام نہ کر پائیں، یا اگر آپ کام کرسکتے ہیں تو آپ کو کارکنان رجسٹریشن اسکیم میں شامل ہونا پڑ سکتا ہے، یا پھر آپ کی مقررہ مدت کے دوران آپ کے کام کرنے کے اوقات کو محدود کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو قومی بیمہ، انکم ٹیکس پر معلومات کی ضرورت پڑ سکتی ہے اور اس کے لئے بھی کہ ملازمت کی تلاش کیسے کریں۔

مفید رابطے
کونسل برائے بین الاقوامی تعلیم (UKCOSA)

UKCOSA یو کے میں مطالعہ کرنے والے بین الاقوامی طلبا کو اور ان کے ساتھ کام کرنے والے عملہ کو صلاح اور معلومات فراہم کرتا ہے۔ یو کے کی وہ تمام یونیورسٹیاں اور اعلی تعلیم دینے والے ایسے زیادہ تر کالج UKCOSA کے ممبر ہیں جن میں بین الاقوامی طلبا زیر تعلیم ہیں، انہیں یو کے کی حکومت کے محکمۂ تعلیم و ہنر (UK Government's Department for Education and Skills) سے فنڈ بھی حاصل ہوتا ہے۔ طلبا کو مفت معلومات اور صلاح دی جاتی ہے۔

محکمۂ تعلیم و ہنر کے منتظمین کا رجسٹر (DfES)

DfES انگلینڈ، ویلس، اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئر لینڈ کے سرکاری فنڈ یافتہ اور نجی تعلیمی منتظمین کا ایک رجسٹر تیار کر رہا ہے۔ منتظمین کا یہ رجسٹر ان کی ویب سائٹ کے ذریعہ دیکھا جاسکتا ہے۔

کام کا اجازت نامہ

ہوم آفس کے ذریعہ پیش کردہ اس ویب سائٹ میں یو کے حکومت کی طرف سے ورک پرمٹس )یوکے( کے ذریعہ جاری مختلف قسم کے کام، تربیت اور نوکری کے اجازت نامے کے لئے درخواست کا فارم اور ساتھ میں رہنمائی کا نوٹ ہوتا ہے۔

تعلیم یو کے

یہ ویب سائٹ یو کے کے کسی کورس یا تعلیمی سند کے لئے مطالعہ کرنے کے خواہاں بین الاقوامی طلبا کی مدد کے لئے برٹش کونسل کے ذریعہ پیش کی جاتی ہے۔

سپورٹ فور لرننگ

اس ویب سائٹ میں صلاح کار طلبا اور تعلیم، تربیت اور معاشرے سے وابستہ ہر ایک فرد کے لئے وسائل کے ساتھ متعدد قسم کی معلومات پیش کی جاتی ہیں۔ اس سائٹ میں اور درج فہرست تنظیموں اور سائٹوں میں فنڈ کاری کے مواقع پر معلومات دستیاب ہیں۔ اپنے کسی ایسے صلاح کار سے صلاح لینا ہمیشہ مفید ہوتا ہے جو خود آپ کی حالت پر تبادلۂ خیال کر پائیں گے اور یہ فیصلہ لینے میں آپ کی مدد کر پائیں کے کہ کون سے مواقع آپ کے لئے بہترین ہیں۔

ایسیکس یونیورسٹی

ایسیکس یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے اس حصے میں بہت ساری شاندار معلومات اور کئی اچھے لنک دئے گئے ہیں۔

یوکے پاسپورٹ سروس

یونائیٹڈ کنگڈم پاسورٹ سروس (UKPS) کی سائٹ میں یوکے کے پاسپورٹ کے لئے درخواست کرنے کے طریقے پر معلومات دی گئی ہیں۔ اس میں نئے درخواست دہندہ کے ساتھ فی الحال پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے بھی معلومات ہیں اور یہ یوکے کے برطانوی قومی باشندے کے لئے پاسپورٹ کی درخواست، تجدید اور ترمیم کے تمام پہلوؤں کے متعلق معلومات اور آن لائن سہولیات فراہم کرتی ہے۔