North Wales Race Equality Network
مدد کے ذرائع – مہاجرت – طالب پناہ

براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ قانون کا کوئی واضح گائڈ نہیں ہے۔

طالب پناہ

ہر ایک شخص کو اپنی نسل، مذہب، قومیت، کسی خاص سماجی گروہ کی رکنیت یا سیاسی خیال کی بنا پر کسی طرح کی آزار دہی کے خوف سے آزاد زندگی جینے کا حق ہے۔


"جب حکومت ان حقوق کی حفاظت کرنے میں ناکام ہوجاتی ہے تو لوگوں کو کسی ایسے ملک میں منتقل ہونے کا حق ہے جو ان کی حفاظت کرے گا۔ یہ پناہ کا حق ہوتا ہے"


پناہ کا درخواست دہندہ وہ شخص ہوتا ہے جس کا یہ دعوی ہو کہ اگر اسے سلطنت متحدہ سے نکالا جاتا ہے یا اسے چھوڑنے کا اس سے مطالبہ کیا جاتا ہے تو یہ پناہ گزین کی حیثیت کے متعلق اقوام متحدہ کی قرار داد اور ضابطۂ عمل کے تحت سلطنت متحدہ کی پابندیوں کے خلاف ہوگا۔ ان ضوابط کے تحت ایسے تمام افراد کا پناہ کے درخواست دہندگان کے طور پر حوالہ دیا جاتا ہے۔


پناہ کے تمام درخواست دہندگان کا فیصلہ ریاستی سیکریٹری کے ذریعہ پناہ گزین کی حیثیت کے متعلق اقوام متحدہ کی قرار داد اور ضابطۂ عمل کے تحت سلطنت متحدہ کی ذمہ داریوں کے مد نظر لیا جائے گا۔ سلطنت متحدہ کے بندرگاہ یا ہوائی اڈے پر کسی شخص کے ذریعہ کی گئی پناہ کی ہر ایک درخواست کو امیگریشن آفیسر یا افسر مہاجرت ان ضوابط کے مطابق اس پر فیصلہ لئے جانے کے لئے ریاستی سیکریٹری کے پاس بھیجے گا۔


اگر آپ پناہ طلب کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہوں یا اس کے عمل سے گزر رہے ہوں تو درج ذیل لنک مفید ہوسکتے ہیں۔

مفید رابطے

غیر سرکاری تنظیمیں

Asylumlaw.org

یہ طالب پناہ کی مدد کرنے والی ایجنسیوں کے ایک بین الاقوامی الحاق کے ذریعہ چلائی جانے والی ویب سائٹ ہے۔

کونسل برائے پناہ گزین

یہ پناہ گزین اور طالب پناہ کے ساتھ کام کرنے والی یو کے کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔ وہ نہ صرف مدد اور حمایت فراہم کرتی ہے بلکہ یہ یقینی بنانے کے لئے بھی طالب پناہ اور پناہ گزین کے ساتھ کام کرتی ہے کہ ان کی ضروریات اور تشاویش نمٹائی جاتی ہیں۔

طالب پناہ اور پناہ گزین کی صحت کا پورٹل

یہ ایک جامع سائٹ ہے جس میں طالب پناہ کے لئے صحت سے متعلق موضوعات اور ان کے ساتھ کام کرنے والے پیشہ وران کے متعلق معلومات اور لنک ہوتے ہیں۔

صلاح کاری خدمت برائے مہاجرت (IAS)

IAS ایک رہنما رفاہی ادارہ ہے جو مہاجرین اور طالب پناہ کو مفت قانونی صلاح اور نمائندگی کی خدمت فراہم کرتی ہے۔ IAS یو کے اور غیر ملک میں قانونی مدد اور کنٹرول شدہ نمائندگی کے اہل افراد کو مہاجرت، پناہ اور قومیت کے تمام مسائل پر مفت صلاح اور مدد فراہم کرتا ہے اور ان سبھی کے لئے نامنظوری کے فیصلے کے خلاف اپیل پیش کرتا ہے جنہیں اپیل کرنے کا حق ہے۔ وہ اپیل اور عدالتی نظر ثانی کے ذریعہ ان معاملات کو اعلی عدالتوں میں لے جاسکتا ہے۔

مہاجرت کا الیکٹرانک نیٹ ورک (EIN)

رضاکارانہ سیکٹر کی ایک ایسی تنظیم ہے جو خاص طور پر سلطنت متحدہ اور یورپ میں انٹرنیٹ کے ذریعہ قانون برائے مہاجرت و پناہ گزین پر معلومات فراہم کرنے میں ماہر ہے۔

مہاجرتی قانون کے پریکٹشنر کی تنظیم (ILPA)

مہاجرتی قانون کے پریکٹشنر کی تنظیم یو کے میں مہاجرت کے اہم پریکٹشنر کے ذریعہ 1984 میں درج ذیل کی غرض سے قائم کی گئی تھی: - مہاجرت کی صلاح کاری اور نمائندگی کو فروغ دینے اور بہتر کرنے کے لئے – خانگی اور یورپی مہاجرت، پناہ گزین اور بین الاقوامی قانون پر ممبران کو معلومات فراہم کرنے کے لئے – غیر نسل پرست، غیر جنس پرستانہ، مہاجرت، پناہ گزین اور قومیت کے قانون کا غیر نسل پرستانہ، غیر جنس پرستانہ، منصفانہ اور برحق نظام کو یقینی بنانے کے لئے۔

نظامت مہاجرت و قومیت

نظامت مہاجرت و قومیت مہاجرتی کنٹرول کے لئے ذمہ دار ہے۔ وہ قیام کرنے کی اجازت، شہریت اور پناہ کی درخواستوں پر بھی غور کرتی ہے۔ اس ویب سائٹ سے آپ کو یو کے مہاجرتی کنٹرول کے ساتھ یہ سمجھنے میں بھی مدد ملے گی کہ جب آپ درخواست کرتے ہیں تو ایسے میں آپ کے حقوق اور ذمہ داریاں کیا ہوتی ہے۔

قومی پناہ امدادی خدمت (NASS)

NASS اس بات پر غور کرتا ہے کہ آیا درخواست دہندہ اور متوسل افراد وضاحت کے مطابق ناداری کی کسوٹی پر پورا اترتے ہیں اور پھر یہ کہ کس حد تک مدد فراہم کی جانی چاہئے۔ NASS مدد فراہم کرنے سے انکار کرتا ہے یا، مدد فراہم کرتے رہنے کے بعد NASS اسے منقطع کرنے کا فیصلہ لیتا ہے تو طالب پناہ اس کے فیصلے کے خلاف اپیل کرسکتا ہے۔

کمیشن برائے قانونی خدمات (LSC)

LSC ویلس اور انگلینڈ میں قانونی مدد پر توجہ دیتا ہے۔ وہ یہ یقینی بنانے کے لئے بھی ذمہ دار ہوتا ہے کہ لوگوں کو ایسی معلومات، صلاح اور قانونی مدد ملے جس کی ضرورت انہیں روز مرہ کے متعدد قسم کے مسائل سے نمٹنے کے لئے ہو۔

غیر ملکی اور عوامی دفتر

غیر ملکی اور عوامی دفتر اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ یو کے میں سفارت خانے اور قونصل خانے کی فہرست اور ان سے رابطے کی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

دیگر تنظیمیں

اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (UNHCR)

ہائی کمشنر اقوام متحدہ کا اہم عہدیدار ہوتا ہے جس کی انسانی حقوق کی ذمہ داری ہوتی ہے۔