مدد کے ذرائع – نسلی ایذارسانی

نسلی ایذا رسانی اور حفظان صحت کا سیکٹر

نسلی ایذا رسانی ایک سنگین مسئلہ ہے اور ایسا ہیلتھ کیئر یا حفظان صحت کے سیکٹر میں ہوتا ہے۔ اگر آپ کو لگے کہ آپ کی نسل، رنگ، قومیت )شہریت سمیت( اور نسلیاتی یا قومی وجود کی بنا پر آپ کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے تو آپ کو اس کی اطلاع دینی چاہئے۔
نسلی ایذا رسانی کے تحت نہ صرف لوگوں پر کیا جانے والا جسمانی حملہ شامل ہے بلکہ زبانی گالی گلوج اور کسی بھی طرح کا ایسا سلوک شامل ہے جو لوگوں کو ابتدائی خدمات حفظان صحت حاصل کرنے سے باز رکھتا ہو۔ اسی طرح، عام معالجین (GPs) اور ابتدائی خدمات حفظان صحت کے دیگر منتظمین کو اس امکان سے خبردار رہنا چاہئے کہ نسلی ایذا رسانی سے تناؤ اور دیگر کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں۔

کمیشن برائے نسلی مساوات (CRE) نے اس کے متعلق معلومات یکجا کی ہیں کہ اگر آپ حفظان صحت کے نظام میں نسلی ایذا رسانی سے دوچار ہوتے ہوں تو کیا کریں۔ مزید معلومات کے لئے براہ کرم یہاں کلک کریں

شکایات کرنا

یہاں کلک کرکے شکایات کرنے کے متعلق قومی خدمات صحت (NHS) کا اشتہار (pdf) حاصل کیا جاسکتا ہے۔
آمبڈزمین

آمبڈزمین رہائشی مکانات، منصوبہ بندی، تعلیم، سماجی خدمات اور خدمات صحت جیسے معاملات کے متعلق شکایات پر غور کرتا ہے۔ ٹیلیفون (01656) 641 150 پر یا ای-میل ask@ombudsman.org.uk کے ذریعہ رابطہ کریں۔